برطانیہ: ٹرمپ مخالف پٹیشن پر 8 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے

برطانیہ: ٹرمپ مخالف پٹیشن پر 8 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے

لندن: برطانیہ میں ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ مخالف پٹیشن پر اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔ برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کاربن کہتے ہیں ٹرمپ کو برطانیہ نہیں آنا چاہئے۔ ادھر امریکا میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ واشنگٹن، بوسٹن اور نیو یارک سمیت کئی امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ مخالف مظاہروں میں شرکت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکم نامے کے بعد 109 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جس میں سے 24 سے زائد مسافر تاحال زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب نیو یارک، کیلی فورنیا اور پینسلوانیا سمیت 16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ کے حکم نامے کی مذمت کی ہے۔