پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کے احکامات جاری

 پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کے احکامات جاری

لاہور: صوبے بھر میں گیس سٹیشنز آج شام 6 بجے کھول دیے جائیں گے۔ گیس کی طلب ورسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے 18 روز سی این جی اسٹیشن کو بند کرنا پڑا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پہلی بار مہینوں کے بجائے صرف اڑھائی ہفتے سردیوں میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کی گئی۔


ممبران کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی درآمد کرنے کے فیصلے سے گیس کی طلب و رسد کی صورتحال میں واضع بہتری آ رہی ہے۔ پٹرول کے مقابلے سی این جی سستا ایندھن ہے اور سی این جی اسٹیشن کو کھلنے سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔