ماں اپنے بچے کو بچاتے ہوئے پانچویں منزل سے کود پڑی

ماں اپنے بچے کو بچاتے ہوئے پانچویں منزل سے کود پڑی

دبئی:ایک سوڈانی عورت اپنے 11ماہ کے کم عمر کو بچاتے ہوئے پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق یہ عورت اپنے بچے کو کھڑکی کی طرف جاتے دیکھ کر پیچھے لپکی اور پانچویں منزل گر گئی۔عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لوگ فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچے تو ماں مر چکی اور بچہ زخمی حالت میں پڑا تھا جس سے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ بچے گرنے لگا تھا تو اس عورت نے بچے کو پکڑنے کے لیے پیچھے چھلانگ لگا دی اور جب لوگ جائے حادثہ پر پہنچے تو دیکھا کہ عورت نے اپنے بچے کو زور سے اپنے بازوں مین دبوچ رکھا تھا اور خود مر چکی تھی۔