مانسہرہ: انسانیت سوز ظلم، تین بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا

مانسہرہ: انسانیت سوز ظلم، تین بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا

مانسہرہ: مانسہرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ظلم کی انتہا کر دی۔ چھٹہ بٹہ کے مقام پر دو افراد اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور تین بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر بے دردی سے تیل چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہم شواہد اکٹھے کر چھان بین شروع کر دی جبکہ متاثرہ خاتون کی لاش کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کا شوہر 6 ماہ سے قتل کے الزام میں مانسہرہ جیل میں بند ہے۔