عمران خان پاکستانیوں کے ویزے بند کرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان پاکستانیوں کے ویزے بند کرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا نواز شریف اور میری تقریر میں کوئی تضاد نہیں۔ اجلاس سے پہلے ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا سیاسی مخالفین نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور سینئر رکن نے وزیراعظم کے خلاف نعرے لگوائے۔ انہوں نے کہا شریف فیملی چندے کے پیسے نہیں اپنے پیسوں سے اسپتال چلا رہی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں منی ٹریل پیش کر دی ہے۔ صرف مفروضوں کی بنیاد پر کیس تیار کر لیا گیا ہے جو الزام لگاتا ہے وہی ثبوت پیش کرے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تمام ثبوت عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں۔ منی لانڈرنگ ہوئی نہ پاکستان کا کوئی پیسہ چوری ہوا۔ عمران خان خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور ہر روز جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان سیاست میں نواز شریف کا مقابلہ کریں۔ ترقی میں وزیراعظم کا مقابلہ کریں صرف باتوں سے کچھ نہیں آپ نے کے پی کے میں جو وعدے کئے انہیں پورا نہیں کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف پاکستانیوں کے ویزے بند کرانا چاہتے ہیں اب انھیں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

طلال چودھری نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان کبھی تو پاکستان کیلئے اچھی بات کر لو۔ آپ پاکستان کے ساتھ کیوں دشمنی کرتے ہیں پہلے اپنا کردار دیکھیں۔ انہوں نے کہا 3 عدالتیں اسحاق ڈار کے حق میں فیصلہ دے چکی ہیں۔ طلال چودھری نے کہا ہم 70 سالوں کا جواب دے رہے ہیں آپ بھی اپنا جواب دیں۔ انہوں نے عمران خان کو دعوت دی کہ وہ اسمبلی میں آئیں اور ملک کی ترقی کیلئے مل بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔