جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی، اب کسی فارمیٹ کیلئے امیدوار نہیں: آفریدی

جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی، اب کسی فارمیٹ کیلئے امیدوار نہیں: آفریدی

کراچی: جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ کی تزین و آرائش کےافتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بہت زیادہ ہے۔ بچوں کو پڑھائی کے لئے اچھا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر طور پر پڑھ سکیں۔ جہاں بھی تعلیمی اداروں کی خراب صورتحال ہو گی کوشش کریں گے انہیں ٹھیک کریں۔

سابق ٹی 20 کپتان کا اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی۔ اب کسی فارمیٹ کے لیے امیدوار نہیں ہوں۔ شاہد آفریدی نے اپنی گفتگو میں قومی ٹیم کی موجودہ حالت پر بھی بات کی اور کہا نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ایک فائیٹر کھلاڑی ہے۔ اگر کپتان بنایا تو اچھے نتائج ملے گے۔ سرفراز احمد تینوں فارومیٹ کے لیئے موضوع کپتان ہونگے۔