پی ایس ایل فائنل کیلئے کھلاڑیوں کو صدر مملکت جیسی سیکیورٹی دیں گے: سیٹھی

پی ایس ایل فائنل کیلئے کھلاڑیوں کو صدر مملکت جیسی سیکیورٹی دیں گے: سیٹھی

لاہور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا پاکستان کرکٹ کا گھر ہے اور لاہور اس کا دروازہ ہے۔ پی ایس ایل پوری قوم کا اثاثہ ہے کیونکہ پورے ملک سے کھلاڑی اس میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جائلز کلارک سیکیورٹی آفیسر کے ہمراہ لاہور آئے اور انتطامات کا جائزہ لیا۔

پی ایس ایل کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائیں گئی ہیں۔ اسپانسر کے تعاون سے پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہو سکا اور ہمارے لئے تمام اسپانسرز قابل احترام ہیں۔ پی ایس ایل کسی کھلاڑی یا کسی اسپانسر کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائیں گے ہمیں کرکٹ کو پاکستان کو بحال کرنا ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کو صدرمملکت جیسی سیکیورٹی دیں گے پی ایس ایل چئیرمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آج بھی لوگوں کیلئے یادگار ہے۔ اس پہلے ایڈیشن میں شائقین لندن، سعودی عرب، عراق اور شام سے دبئی میں میچ دیکھنے آئے تھے۔