بالی ووڈ انڈسٹری کے حیران کر دینے والے دلچسپ حقائق

بالی ووڈ انڈسٹری کے حیران کر دینے والے دلچسپ حقائق

ممبئی:1۔مغل اعظم(1960) واحد ہندی فلم ہے جس کو شوٹ کرتے وقت بیک وقت تین زبانوں(ہندی،انگریزی اور تامل) میں شوٹ کیا گیاجس میں سے تامل بری طرح فلاپ ہوئی اور انگلش کو ویسے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔


2۔مشہورزمانہ ہالی ووڈ فلم ”لارنس آف عریبیہ“ دلیپ کمار کو آفر کی گئی تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر دلیپ نے یہ آفر ٹھکرا دی تھی۔


3۔لتا منگیشکر کا گانا ”اے مالک تیرے بندے ہم“ کو ایک پاکستانی سکول نے اپنا سکول ترانہ بنا لیا تھا۔


4۔40کی دہائی کے اوائل میں میوزک اور شوبز کو اس قدر برا سمجھا جاتا تھا کہ میوزک ڈائریکٹر نوشاد کے والدین نے ان کی شادی کے وقت لڑکی والوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا درزی ہے اور مزے کی بات یہ تھی کہ ان کی شای میں ان کا ہی ڈائیریکٹ کردہ گانا ”بارات“ جو کہ فلم رتن سے تھا چلایا گیا ۔


5۔سنیل دت شروع میں ریڈیو پر کام کرتے تھے اور اپنی پسندیدہ اداکارہ نرگس کا انٹرویو کرنا چاہتے تھے جب اداکارہ کو مدعو کیا گیا تو موسوف انٹرویو تو کیا ایک لفظ بھی نہ بول سکے جس کی بنا پر انٹرویو کینسل کر دیا گیا لیکن بعد میں دونوں نے فلم Mother  Indiaکی اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور شادی کر لی۔


6۔فلم ہیروئن میں کرینہ کپور کے لیے 130ملبوسات تیار کیے گئے جو کہ پوری دنیا سے بہترین ڈئزائنرز نے تیار کیے اور یہ بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے مہنگا وارڈروب تھا۔


7۔بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے لیے اصل میں سیف علی خان کو کاسٹ کیا جانا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ یہ فلم نہ کر سکے اور تو اور ٹام کروز کانام بھی تصور کیا گیا تھا لیکن قسمت کی دیوی شاید شاہ رخ پر ہی مہربان تھی۔


8۔راک سٹار فلم ہندی سینما کی وہ واحد فلم ہے جسے الٹی ترتیب یعنی پہلے اختتام اور پھر شروع کے سین شوٹ کیے گئے۔وجہ صرف تھی رنبیر کپور کا ہئیر سٹائل۔ہدایت کار کسی طور رنبیر کے بالوں کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔


9۔شروع میں جب انیل کپور کی فیملی ممبئی شفٹ ہوئی تو وہ راج کپور کے گھر کے گیراج میں ٹھہرے تھے اور بعد ازاں ایک چھوٹے گھر میں شفٹ ہو گئے۔


10۔بالی ووڈ کنگ شاہ رک خان کی ہندی سکول زمانے میں اتنی خراب تھی کہ کنگ خان کو ہندی کے سبجیکٹ میں ہمیشہ مار کھانی پڑتی ۔شاہ رخ کی ماں نے شاہ رخ کو اس کا حل یہ بتایا کہ زیادہ سے زیادہ ہندی فلم دیکھے۔