سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے منظور کر لی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک شکیل اعوان کی جانب سے 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اصل نام رشید بٹ ہے۔ گوشواروں میں سالانہ تین لاکھ ستر ہزار آمدن ظاہر کرنے والے شخص نے ایک سال میں آٹھ لاکھ کے ہوائی ٹکٹ خریدے۔

شیخ رشید نے پندرہ کنال زرعی زمین کے عوض پندرہ کروڑ کی خریداری ظاہر کی ہے جو حقائق کے خلاف ہے جبکہ انہوں نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب ہزاروں کنال رقبہ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپا کر اور جھوٹ بول کر شیخ رشید صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ محکمہ مال کا ریکارڈ بھی منسلک کیا گیا ہے جبکہ سماعت کی تاریخ سپریم کورٹ فیکسیشن ڈپارٹمنٹ مقرر کرے گا۔