لاہور: ڈاکٹروں نے تین سو کلو وزنی جاوید کے معدے کا سائز چھوٹا کر دیا

 لاہور: ڈاکٹروں نے تین سو کلو وزنی جاوید کے معدے کا سائز چھوٹا کر دیا

لاہور: کھانے پینے کا شوق تو ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ خوراک انسان کی دشمن بھی بن جاتی ہے اور ایسا ہی ہوا والٹن کے رہائشی جاوید کے ساتھ جو موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف شوگر اور امراض قلب میں مبتلا ہو گیا بلکہ وزن کی زیادتی کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق جاوید کا سرجری کے دوران معدے کا سائز چھوٹا کیا گیا ہے جبکہ نارمل زندگی گزارنے کے لئے جاوید کو ڈیرھ سال کا عرصہ لگے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کھانے پینے میں اعتدال اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنا کر ایسی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔