کنگ خان انتہائی خوفزدہ ، مگر کیوں؟

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’’دل سے‘‘ کے مشہور گیت’’چل چھیاں چھیاں‘‘ کی شوٹنگ انتہائی مشکل تھی جس کے دوران میں بہت خوفزدہ تھا۔

کنگ خان انتہائی خوفزدہ ، مگر کیوں؟

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ’’دل سے‘‘ کے مشہور گیت’’چل چھیاں چھیاں‘‘ کی شوٹنگ انتہائی مشکل تھی جس کے دوران میں بہت خوفزدہ تھا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اداکارہ پریتی زنٹا اور منیشا کوائرالا کے ساتھ فلم ’’دل سے‘‘ 1998 میں ریلیز ہوئی لیکن فلم کے گیت ’’چل چھیاں چھیاں‘‘ پر کنگ خان اور ملائکہ اروڑہ کے رقص نے خوب شہرت حاصل کی تاہم اب کنگ خان نے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ چلتی ٹرین میں گانے کی شوٹنگ کرنے کا تجربہ انتہائی خوفناک تھا کیوں کہ شوٹنگ کے دوران ٹرین دھیمی رفتار سے چل رہی تھی لیکن بار بار سرنگیں آجاتی تھیں جس کے باعث ہمیں فوری طور پر شوٹنگ روک کر اپنی جان بچانے کی فکر لاحق ہو جاتی تھی۔بالی ووڈ کنگ خان نے بتایا کہ اس زمانے میں آپس میں رابطے کا کوئی جدید ذریعہ بھی نہیں تھا لہذا سرنگوں سے بچنے کے لیے کوریو گرافر فرح خان اور باقی عملے کے پاس سفید رنگ کا کپڑا رہتا تھا جیسے ہی سفید کپڑا ہوا میں لہرایا جاتا تو ہم سب فوری طور پر ٹرین میں جھک جاتے تھے اور اس عمل کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت ڈرا ہوا تھا، شوٹنگ اس قدر مشکل تھی کہ آج تک اسے بھلا نہیں پایا ہوں۔