نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دی

 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

مانسہرہ: چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔

 مانسہرہ کے گاؤں چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے 3 بچوں کی ماں انیلہ بی بی کو اس کے والد کے گھر میں گھس کر رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔ انیلہ کے والد کا کہنا ہے کہ جب آواز سے ان کی آنکھ کھلی تو بیٹی بہت زیادہ جھلس چکی تھی، اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا جب کہ ملزمان  اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ 

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا داماد 4 ماہ قبل قتل کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کے باعث بیٹی ان کے گھر میں رہ رہی تھی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔