انگلینڈ نے روٹ کو غلط آؤٹ دینے پر بھارتی امپائر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

 انگلینڈ نے روٹ کو غلط آؤٹ دینے پر بھارتی امپائر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

ناگپور:  انگلینڈ جوئے روٹ کو غلط ایل بی ڈبلیو قرار دینے پر میزبان بھارتی امپائر کی ریفری سے شکایت کرے گا۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کیلئے صرف 8 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں، جوئے روٹ 38 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، مہمان ٹیم کی یقینی فتح کی امیدوں کو بھارتی امپائر چتیتھودی شمس الدین نے اس وقت خاک میں ملا دیا جب انہوں نے پہلی گیند پر واضح ان سائیڈ ایج کے باوجود بولر جسپریت بمراہ کی عادتا کی گئی اپیل پر جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دے دیا جس کا نتیجہ انگلینڈ کو بھارت سے میچ میں شکست کی صورت میں کرنا پڑا اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ میچ میں اس سے قبل ویرات کوہلی کے خلاف واضح ایل بی ڈبلیو کی اپیل کو بھی بھارتی آفیشل خاطر میں نہیں لائے تھے۔