ٹیم کی شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں، عبد الرزاق

ٹیم کی شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں، عبد الرزاق

ُلاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف شکست پر صرف کپتانی کو الزام نہیں دیا جاسکتا ہے بلکہ ٹیم میں صلاحیت کی کمی ہے۔ قیادت اس وقت کارآمد ہوتی ہے جب آپ کے پاس ایک باصلاحیت ٹیم ہو جس میں اچھے آل راؤنڈرز اور صلاحیتوں سے مالامال کھلاڑی موجود ہوں۔اگر سرفراز کوقیادت دی جاتی ہے تو وہ بہتر طور پر نبھا سکتا ہے۔آسٹریلیا کی کنڈیشنز مشکل تھی اسی لیے ہماری ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔قومی ٹیم کی موجودہ حال دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ٹیم میں ماضی کی طرح بہترین صلاحیت کے حامل کھلاڑی موجود نہیں ہیں اور کھلاڑی ذہنی طورپر کمزور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرزاق نے کہنا تھا کہ حالیہ شکست پر کسی کو بھی کپتان کو موردالزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔مایہ ناز آل رائونڈر نے کہا کہ قیادت اس وقت کارآمد ہوتی ہے جب آپ کے پاس ایک باصلاحیت ٹیم ہو جس میں اچھے آل راؤ نڈرز اور صلاحیتوں سے مالامال کھلاڑی موجود ہوں۔آسٹریلیا کی وکٹ کو مشکل قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بھی مشکل ہوتی ہیں اسی لیے ہم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔پاکستان کو انگلینڈ میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے آئندہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے کی ضرورت ہے تاکہ درجہ بندی میں بہتر پوزیشن حاصل ہو اور کوالیفائر کھیلنے کی نوبت پیش نہ آسکے۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ایک ایسا کھلاڑی جس نے پاکستان کی نمائندگی کی ہو اس کو ٹیم کی موجودہ حالت دیکھ کر بہت درد ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سطح پر آگیا ہے کہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی نہیں ہے جو کہ اچھا نہیں ہے اور اگر وہ براہ راست کوالیفائی نہیں کرپاتے ہیں تو پوری ٹیم درد محسوس کرے گی۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ میچوں میں کامیابی حاصل کریں گے اور کوالیفائنگ مرحلے میں کھیلنا نہیں پڑے گا۔ایک سوال پر پاکستانی ٹیم کو صلاحیت سے عاری قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ماضی کی طرح بہترین صلاحیت کے حامل کھلاڑی موجود نہیں ہیں اور کھلاڑی ذہنی طورپر کمزور ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ خدا نے پاکستان کو ماضی میں بہترین آل راؤ نڈرز سے نوازا تھا جس کی آج کمی ہے۔مصباح الحق کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کے اگلے کپتان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا گوکہ یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا ہے لیکن یہ سرفراز احمد کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔عبدالرزاق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر سرفراز کوقیادت دی جاتی ہے تو وہ بہتر طور پر نبھا سکتا ہے۔