بہت جلد 10000 نئی ملازمتیں نکل رہی ہیں۔۔!!!

بہت جلد 10000 نئی ملازمتیں نکل رہی ہیں۔۔!!!

سیٹل: معروف امریکی گروپ سٹاربکس نے دنیا کے 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے 10ہزار مہاجرین کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

سٹاربکس کارپوریشن کے سی ای او ہاولرڈ شلزکی جانب سے ایک اعلان کے مطابق سٹار بکس آئندہ پانچ سال میں دنیا کے 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے10ہزار مہاجرین کو ملازمتیں دے گا ۔ہاولرڈ شلز نے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے متعدد مہاجرین کی امریکا آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سٹاربکس کارپوریشن کے سی ای او نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کو سہولت دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ میکسیکو کے ساتھ اپنے تجارتی روابط پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں