معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتار مارنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتار مارنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 بھارت کی حکمران پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اکلیش خاندیلوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (فیس بک) پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ بالی ووڈ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کو انعام دیا جائے گا۔

ایک انٹریومیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو اعلان کیا اس پر شرمندگی نہیں جب کہ ایسی فلمی شخصیات جو ہماری تاریخ کو مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسی قوتوں کو لگام دینا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پوسٹ کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اکلیش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔