محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ملک کے اکثر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ، ہزار، مردان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کیمطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے سب سے زیادہ بارش چترال میں چھ ملی میٹر جبکہ کالام میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔