’’عینک والا جن‘‘ کا مقبول کردار ’’بل بتوڑی‘‘ ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آئیں گی

’’عینک والا جن‘‘ کا مقبول کردار ’’بل بتوڑی‘‘ ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آئیں گی

لاہور: بچوں کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ میں ’’بل بتوڑی‘‘ کے معروف کردار سے اداکاری کرنے والی نصرت آراء بیگم ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

 ماضی میں چلنے والے بچوں کے معروف ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کا مقبول کردار ’’بل بتوڑی‘‘ ادا کرنے والی نصرت آراء بیگم ایک بار پھر سے اداکاری کے میدان میں جوہر دکھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور انہیں پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ ’’بچوں کی دنیا‘‘ میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔

نصرت آراء بیگم لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں 5 فروری سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ’’ بچوں کی دنیا‘‘ سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی جو ہر اتوار کو پیش کیا جائے گا۔