سنی لیون کی پذیرائی سے "رئیس" پریشان، مگر کیوں ؟

سنی لیون کی پذیرائی سے

ممبئی : کنگ خان کی فلم رئیس باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کررہی ہے اور فلم کا ایک دلچسپ پہلو اس میں سنی لیون کا گانا لیلیٰ او لیلیٰ ہے کنگ خان نے اس پر پرمذاح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بھائی سنی لیونی پر پیسہ نہ لٹاؤ، میری فلم کا ٹکٹ خریدو۔

فلم  میں سنی لیون کے آئٹم نمبر کولوگ کافی پسند کررہے ہیں اور سنیما گھروں میں شائقین ان کا گانا شروع ہوتے ہی بےقابو ہو کر ناچتے اور پیسے لٹا رہے ہیں۔’

دوسری جانب  قابل کے مقابلے میں رئیس زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہے جس کی کئی جوہات ہیں۔ ایک وجہ شاہ رخ کی مقبولیت اور ان کا سٹارڈم ہے اور دوسری وجہ فلم کی کہانی اور شاہ رخ کا وہ کردار ہے۔

فلم کی ریلیز سے پہلے اور بعد میں بھی شاہ رخ اور ریتک کے درمیان ٹوئٹر پر انتہائی خوشگوار انداز میں بات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی۔

 تاہم پاپا راکیش روشن شاہ رخ اور رئیس کی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں یہاں تک کہہ دیا کہ وہ رئیس دیکھنے کے بجائے دو بار قابل دیکھنا چاہیں گے۔

مصنف کے بارے میں