بل گیٹس دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بننے کے قریب

بل گیٹس دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بننے کے قریب

واشنگٹن: نئی تحقیق کے مطابق دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور 2042 تک وہ دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت بن سکتے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے آکسفام کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت میں ہر سال11فیصد کا اضافہ ہورہا ہے،  اگر  مستقبل میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو 2042 تک وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بن جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2006 میں بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا، جب ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب ڈالر تھی ، لیکن اس کے باوجود ان کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

آکسفام کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کررہے ہیں ، لیکن دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کی وجہ سے دولت میں کمی نہیں ہورہی۔

بین الاقوامی جریدے ’’فوربس‘‘ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین انسان ہیں، اور اس وقت ان کے کل اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کا شمار دنیا کے ان 8 افراد میں ہوتا ہے جن کے پاس دنیا کی نصف غریب آبادی کی دولت موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں