تھیم پارک گیٹرلینڈ میں بالغ سفید مگرمچھ نے عوامی توجہ حاصل کرلی

فلوریڈا: امریکا کے ایک تھیم پارک گیٹرلینڈ میں موجود بالغ سفید مگرمچھ نے عوامی توجہ حاصل کرلی ہے جو منہ سے لے کر دم تک مکمل طور پر سفید ہے۔

 تھیم پارک گیٹرلینڈ میں بالغ سفید مگرمچھ نے عوامی توجہ حاصل کرلی

فلوریڈا: امریکا کے ایک تھیم پارک گیٹرلینڈ میں موجود بالغ سفید مگرمچھ نے عوامی توجہ حاصل کرلی ہے جو منہ سے لے کر دم تک مکمل طور پر سفید ہے۔اس خوبصورت مگرمچھ کی آنکھیں خوبصورت اور گلابی مائل ہیں جب کہ جلد میں سفیدی والی پیلاہٹ ہے اور اسی لیے اسے ’’پرل‘‘ یعنی موتی کا نام دیا گیا ہے۔ مادہ مگرمچھ کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔

گیٹرلینڈ پارک کے ترجمان کے مطابق یہ ایک ایلبینو (سورج مکھی) مگرمچھ ہے جس میں دیگر رنگوں کی کمی ہے اور یہ سفید دکھائی دیتا ہے، اسے 2009 میں پارک لایا گیا تھا اور اس وقت وہ بچہ تھا لیکن اب اس کا وزن 105 پونڈ سے زیادہ ہے اور لمبائی ساڑھے 7 فٹ ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے مگرمچھ بہت نایاب ہوتے ہیں کیونکہ مگرمچھوں میں ایلبینو بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ اب تک صرف چند مگرمچھ ہی بالکل سفید دیکھے گئے ہیں تاہم اس مگرمچھ کو دھوپ سے بچانے کے لیے تعمیر کیے گئے خاص انکلوژر میں رکھا گیا ہے۔

گیٹرلینڈ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جنگل میں بھی سفید مگرمچھ اپنی رنگت کی وجہ سے جلد بڑے شکاریوں کا نوالہ بن جاتےہیں۔