لاہور، گُمشدہ افراد اور اشیاء کی تلاش کیلئے موبائل ایپ متعارف

لاہور، گُمشدہ افراد اور اشیاء کی تلاش کیلئے موبائل ایپ متعارف

لاہور: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گُمشدہ افراد اور اشیاء کو تلاش کرنے کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے۔ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لیے اپنے موبائل فون پر یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی شکایت درج کروا دیں۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہری اس ایپ میں کسی فرد، بچے، گاڑی یا گمشدہ سامان کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ شہری اس ایپ کے ذریعے گمشدہ افراد یا چیزوں کو ان کے گھر والوں یا مالکان تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔ انہیں بس ملنے والے شخص یا چیز کی تصویر اس ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہو گی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اس ایپ کے ذریعے اب تک دو گمشدہ بچے، ایک کار، 152 موٹر سائیکلیں اور 6 رکشے تلاش کیے جا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں