ٹرمپ نے افغان طالبان سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

ٹرمپ نے افغان طالبان سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں سیکورٹی کونسل کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ، وہ دائیں بائیں ہر جگہ بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں ۔ وہ اپنے ہی لوگوں کو ماررہے ہیں، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے مذاکرات کا وقت آجائے لیکن وہ وقت بہت دور ہے ۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں