کرم ایجنسی، اپر کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 7افراد جاں بحق

کرم ایجنسی، اپر کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 7افراد جاں بحق

پشاور: کرم ایجنسی کے علاقے اپرکرم میں چند افراد فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں