نااہلی مدت کیس میں عدم پیشی پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری

نااہلی مدت کیس میں عدم پیشی پر نواز شریف کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اہم آئینی کیس کھل گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نوٹس ملنے کے باوجود پیش نہ ہوئے تاہم عدالت نے کل حاضری کیلئے پھر نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں کہ جب کیس کی سماعت کا سوچا تو میرے ذہن میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کے نام آئے ہم سب کو سننا چاہتے ہیں اورسب کا موقف لینا چاہتے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ اسی لیے دونوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں منیر اے ملک اور علی ظفر ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل پانچ رکنی بینچ کل پھر اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔

ادھر جہانگیر ترین بھی میڈیا سے گفتگو میں آرٹیکل باسٹھ ایف ون سے خائف نظر آئے۔ کہتے ہیں کتنے لوگوں کو سزائیں مل گئیں تشریح ضروری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ان کا کیس نوازشریف سے مختلف ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں