پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دلوانے کیلئے تیاری پکڑ لی

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دلوانے کیلئے تیاری پکڑ لی

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دلوانے کیلئے تیاری پکڑ لی۔ عثمان ڈار نے چیئر مین نیب کو خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ ہے کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں ان کے فارن اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔

خط میں لکھا گیا ہے منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاونٹس بھی استعمال کئے گئے۔ فارن اکاونٹس میں مشکوک اور بے نامی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ غیر ملکی ہوٹلزاور مشکوک بینک اکاوٴنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کروڑوں روپے کی منتقلی کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں نہیں۔

خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ تسلیم کر چکے ہیں جبکہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے کیس میں مماثلت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے۔ غیر ملکی ہوٹلز، بینک اکاؤنٹس اوربے نامی ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں