ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے، نواز شریف

ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ ہو، ہائی کورٹ ہو یا کوئی اور عدالت ہر جگہ میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کیسز کیوں چل رہے ہیں اس کی وجہ سب کے سامنے ہے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے سلسلے میں دائر کیے گئے ضمنی ریفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017کے فیصلے کی روشنی میں کوئی نیا اثاثہ سامنے آنے کی صورت میں ہی ضمنی ریفرنس دائر ہو سکتا تھا۔

وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ اس نام نہاد ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی باہمی قانونی معاونت کے تحت نیب کوئی جواز سامنے لا سکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں