پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: درخواست گزار نبیل کاہلوں ایڈووکٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئر لائن ہے اور انھوں نے پی آئی اے کو نجکاری کے ذریعے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خسارے کے باعث نجکاری سے فائدہ نہیں نقصان ہو گا۔

درخواست گزار نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم ددینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت نجکاری سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا اور وفاقی حکومت، ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت نجکاری کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں