دبئی میں مقیم بھارتی خاتون ٹیچر نے 1 ملین درہم کی لاٹری جیت لی

دبئی میں مقیم بھارتی خاتون ٹیچر نے 1 ملین درہم کی لاٹری جیت لی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

دبئی:19 سال سے دبئی میں تعلیم کے شعبے سے منسلک بھارتی خاتون نے ایک ملین درہم کی لاٹری جیت لی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم بھارتی امرتا جوشی نامی خاتون ٹیچر کی قسمت نے ایسا پلٹا مار ا کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئی۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی خاتون جو کہ گزشتہ 19 سال سے دبئی میں پڑھا رہی ہے نے اپنے بچوں کیلئے بینک میں ایک اکاﺅنٹ کھلوایا جس میں وہ اپنی بچت محفوظ کراتی رہتی تھی ۔

وہ اس وقت خبر سن کر حیران رہ گئی جب کمرشل بینک انٹرنیشنل نے اپنے سالانہ لکی ڈرا کا اعلان کیا اور امرتا جوشی ایک ملین درہم(3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی حقدار قرار پائیں۔


خوش قسمت خاتون نے لاٹری جیتنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”ڈرا جیتنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی،پہلے تو مجھے اپنی قسمت پر یقین ہی نہیں آیاجبکہ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ بینک فون کرکے کنفرم کرے،امرتا جوشی نے مزید کہا کہ یہ رقم ان کے بچوں کو اچھی تعلیم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی“۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دسمبر میں ظہیر الاسلام کبیر نامی فیکٹری ملازم کی ایک لاکھ درہم کی لاٹری لگی تھی۔