ماضی کی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ حق کی طویل عرصے بعد تصاویر منظر عام پر آگئیں

ماضی کی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ حق کی طویل عرصے بعد تصاویر منظر عام پر آگئیں

لاہور :سابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک مصطفی کھر کی بیٹی اور معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ حق طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں۔

eb755d72d65360854577306a1cb5bc0f

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فیشن اور ٹی وی انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت آمنہ حق جنہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے نے لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر جاری کردی کہ دیکھ آپ بھی کہیں گے کہ کیا یہ واقعی ہی وہی والی سپر ماڈل آمنہ حق ہے۔

39443e7e9ad9f8121120acc26ebdc47e

2009 ءمیں فیشن ڈیزائنر عمار بلال کے ساتھ اپنی زندگی کی اننگز کا آغاز کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے غائب ہونے والی اداکارہ نے جب اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

157d8d5c84638b416d41f0a406417c3a

شیئر کی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ حق پہلے کی طرح اب جاذب نظر نہیں رہی بلکہ ان کے چہرے پر ڈھلتی عمر کے واضح اثرات دیکھے جاسکتے ہیں اور پہلے کی طرح دبلی پتلی نظر آنے والی سپر ماڈل اب کافی فربہ ہوچکی ہیں ۔

be7753196718cbf20142a791688dfe2b