اسما قتل کیس، سپریم کورٹ نے پیشرفت رپورٹ آئندہ منگل تک طلب کر لی

اسما قتل کیس، سپریم کورٹ نے پیشرفت رپورٹ آئندہ منگل تک طلب کر لی

اسلام آباد: خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ سخت برہمی کا ظہار کیا۔ آئندہ منگل تک تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسما قتل ازخود نوٹس  کیس کی سماعت کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عالم شنواری نے عدالت کو تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا فرانزک تجزیئے کیلئے نمونے پنجاب بھجوائے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا خیبرپختونخوا حکومت میں صلاحیت نہیں اس لیے دوسروں سے مدد لینا پڑ رہی ہے ۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں فون کرکے پوچھیں رپورٹ کب تک ملے گی؟۔

چیف جسٹس  نےریمارکس دیئے ہم نے تو سنا تھا خیبرپختونخوا پولیس بڑی صلاحیت والی ہو گئی ہے لیکن اسما قتل کیس میں تو مکمل ناکامی ہے۔ عدالت نے سوال اٹھایا اسما کے قاتل کا تعلق کہیں پی ٹی آئی سے تو نہیں ۔ عدالت نے اسما قتل کیس کی رپورٹ ایک ہفتے تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں