آصف زرداری کا راؤ انوار کے سوال پر جواب دینے سے گریز

آصف زرداری کا راؤ انوار کے سوال پر جواب دینے سے گریز

تونسہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے، چوہدری نثار کا بجٹ ہمارے ایم این ایز سے زیادہ ہے۔جبکہ آصف زرداری نے راؤ انوار سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں ، مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، پہلے جج نے مجھے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔نوازشریف مظلوم کیسے ہیں، 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہیں، یہ مظلوم ہیں، اپوزیشن میں خود ہیں اور حکومت ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اس کے باوجود مظلوم ہیں۔جبکہ آصف زرداری نے راؤ انوار سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ منصوبے کا ایسے افتتاح کرتے ہیں جس کی شروعات اور اختتام ہی نہیں ہوتا جب کہ انہوں نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں، ان کے اور منگولیا کے سی پیک کو دیکھ لیں، آپ نے چین سے ٹرامے لگوائی ہیں، یہ سوچ سوچ کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا بجٹ ہمارے ایم این ایز سے زیادہ ہے۔ پاناما باہر سے شروع ہوا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا جس میں یہ بھی شامل ہوگئے۔