مجھے میرا ایوارڈ مل گیا!

مجھے میرا ایوارڈ مل گیا!

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے متنازعہ فلم ”پدماوت“ میں اداکار رنویر سنگھ کی شاندار اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں خط لکھا اور گلدستہ بھجوا دیا جسے رنویر سنگھ نے اپنے لیے خصوصی ایوارڈ قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں فلم ’پدماوت‘ دیکھی ہے اور وہ رنویر کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے رنویر سنگھ کے لیے پھولوں گا گلدستہ اور خط لکھ کر کیا ہے۔امیتابھ بچن کی جانب سے لکھے گئے خط پر رنویر سنگھ نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا خط اور پھولوں کے گلدستے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے میرا ایوارڈ مل گیا‘۔

61d936a3c7a854f60c00e2a21adbae06



یاد رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار کیے ہیں۔