ہمارا شرم و حیا کا تھوڑا پردہ رہنے دیں : طلال چوہدری

ہمارا شرم و حیا کا تھوڑا پردہ رہنے دیں : طلال چوہدری


اسلام آبا د:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارا شرم وحیا کا تھوڑا پردہ رہ گیا ہے، اسے رہنے دیں، انصاف کریں ہمارے ساتھ، ہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں، ہمیں سنگل آوٹ نہ کریں، لوگ اٹھائے جائیں یا توہین مذہب کا الزام لگایا جائے، یہ ساری چالیں تھیں، ہم کوئی ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں چاہتے، سدھارنا چاہتے ہیں، معاملات سدھار نے کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ یہ ہماری کمزوری ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں، ہم اپنا حق چاہتے ہیں، وہ حق چاہتے ہیں جو 70 سال میں پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کو نہیں ملا، عوام نے جسے ووٹ دیا تو کسی کو پھانسی چڑھا دیا کسی کا سیاسی قتل کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی قتل کیا گیا ہے، نقصان پہلے بھی پاکستان کا ہوا اور اب بھی، نوازشریف کی عزت اور شہرت میں تو اضافہ ہوا ہے، یہ چھوڑ دیں کہ نوازشریف جلسہ کرے تو ایک ضمنی ریفرنس فائل کردیں۔