وزیراعلی سندھ کی زرداری کے راو انوار سے تعلقات کی تردید

وزیراعلی سندھ کی زرداری کے راو انوار سے تعلقات کی تردید

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راو  انوار کے ٹھکانے سے لاعلم نکلے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راو  انوار سے متعلق سوال پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ راو  انوار کے معاملے پر فوری تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جس نے 48 گھنٹوں میں رپورٹ دی، کمیٹی نے جو سفارشات کیں ان پر عملدرآمد   کیا   گیا۔انہوں نے کہا کہ راو  انوار   کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پورے ملک کے اداروں کو لکھ دیا ہے، امید ہے سب ادارے مل کر کام کریں گے۔راو  انوار  کو   زمین کھا  گئی  یا   آسمان نگل گیا؟

صحافی کے سوال پر مراد علی شاہ کا   کہنا تھا   کہ اگر میڈیا   کو معلوم ہے، راو  انوار   کہاں ہیں تو پولیس کو  بتا  دے۔ وزیراعلی نے آصف زرداری اور راو  انوار   کی ملاقات کی خبر  کو  غلط  قرار  دیا۔

ان کا   کہنا  تھا   کہ میں بھی کئی پولیس افسران کو جانتا ہوں جو   اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی، را وانوار اس وقت ایک ملزم ہیں اور کوئی اتنا طاقت ور ہے کہ پورے ملک کے ادارے چیف جسٹس کے حکم پر بھی اسے گرفتار نہ کرسکیں تو پتا نہیں اس میں کون ملوث ہے، یہ دیکھ لیں گے لیکن کوئی اتنا طاقتور نہیں۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد   راو  انوار   کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے آئی جی سندھ کو  دی گئی مہلت ختم ہو  چکی ہے۔