بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو سرعام پھانسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بچوں سے زیادتی کے ملزموں کو سرعام پھانسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور : ننھے بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے اور قوانین میں تبدیلی کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا ، زیادتی اور پورنو گرافی میں سزا یافتہ مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے ننھے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روزاضافہ ہو رہاہے ۔بچوں سے زیادتی فسادفی الارض کے زمرے میں آتا ہے،نرم قوانین کی وجہ سے زیادتی کے مجرموں کو چھپا کر پھانسی پر لٹکایا جاتا ہے،خفیہ طریقے سے دی جانی والی سزائیں دیگر ملزمان کیلئے سبق آموز نہیں بنتیں۔


درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 2 اے، 3 اورقانون شہادت کے تحت زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں مزیداستدعاکی گئی ہے کہ عدالت اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کا حکم دے۔