سب عدالتوں میں میرے خلاف ہی مقدمات چل رہے ہیں : نواز شریف

سب عدالتوں میں میرے خلاف ہی مقدمات چل رہے ہیں : نواز شریف


اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات کیوں چل رہے ہیں وجہ سب کو پتہ ہے‘ سب عدالتوں میں نواز شریف کے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب ‘ سپریم کورٹ‘ ہائی کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں، سب عدالتوں میں نواز شریف کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں میرے خلاف کیسز کیوں چل رہے ہیں وجہ سب کو پتہ ہے۔


سابق وزیراعظم کے ہمراہ موجو د مریم نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں پرانے الزامات دہرائے گئے ہیں۔ نئے ضمنی ریفرنس میں کاغذات بھی سارے پرانے ہیں۔ نئے ریفرنس میں نئی شہادتیں نہیں ۔ ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ سامنے نہیں آیا استغاثہ تسلیم کررہا ہے کہ اس کا کیس کمزور ہے اور اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔