افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشتگرد کارروائی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان

 افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشتگرد کارروائی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار شہریوں  6 ہزار سیکیورٹی  اہلکاروں نے قربانی دی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو   123  ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

 اپنے ایک بیان میںڈاکٹر محمد فیصل نے کہا   کہ پاکستان تحریک طالبان افغانستان، حقانی نیٹ ورک کو   اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ افغانستان کے خلاف کسی بھی دہشتگرد کارروائی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا   کہٹی ٹی  اے  اور  حقانی نیٹ ورک سے تعلق  رکھنے والے 27 مشتبہ افراد   کو   افغانستان کے حوالے کیا۔مشتبہ افراد  کو   گزشتہ سال نومبر میں افغان حکام کے حوالے کیا   گیا۔

مصنف کے بارے میں