آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا کو دیدی

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا کو دیدی

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے وینیوز کا اعلان کردیا جہاں آسٹریلوی شہروں کے 13 گراونڈز مینز اور ویمنز ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچز آسٹریلیا کے 8 شہروں کے13 گراو¿نڈز پر ہوں گے۔ میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ مینز اور ویمنز ایونٹس پہلی بار ایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔

7afc9de1e3c3d60e4f80a36dd1c95fc3



خواتین کا ایونٹ 21 فروری سے8 مارچ تک ہوگا جب کہ مردوں کے میچز 18 اکتوبر سے15 نومبرتک کھیلے جائیں گے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ویمنزایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی۔دونوں ایونٹس کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرکٹ گراو¿نڈ کرے گا، ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ جب کہ مینز سیمی فائنلز سڈنی گراو¿نڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوں گے۔