پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج ہو گا
فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور :ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکے کا وقت آ گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈےآج ہو گا ۔دو دو سے برابر سیریز کو جیتنے کیلئے دونوں ہی ٹیموں کے کپتان پرعزم ہیں ۔


کیپ ٹاؤن میں سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز نے مختصر ٹریننگ میں فزیکل فٹنس سمیت بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو نکھارا .پاکستا نی ٹیم نے چوتھے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر 5 میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کی تھی۔میزبان ٹیم 165 رنز کا آسان ہدف گرین شرٹس نے با آسانی 2 وکٹیں گنوا کر پورا کیا تھا ۔

 آخری ون ڈے میں بھی پابندی کا شکار سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان ہی وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری میچ وہی کھلاڑیں کھیلیں گے جنہوں نے افریقاکیخلاف چوتھے میچ میں شرکت کی تھی ۔حسن علی کو آخری میچ میں بھی آرام دیا جائے گا۔