تنخواہوں میں تاخیر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے

تنخواہوں میں تاخیر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ وزارت العدل آفیشل ویب سائٹ

جدہ : سعودی وزیر تجارت کا کہناہے کہ اگر کمپنی یا ادارے یا فرد نے اپنے کارکنان کی تنخواہ دینے میں تاخیر کا مظاہرہ کیا تو ایسی صورت میں اس پر فی کارکن تین  ہزار ریال سے زائد جرمانہ ہوگا ۔

وزارت انصاف نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ لیبر کورٹس اس پر عملد رآمد کرائیں گی ۔سعودی عرب کے معروف المدینہ اخبار کے مطابق جرمانہ کارکن کی ماہانہ تنخواہ کے حساب سے ہوگا ۔

زیادہ سے زیادہ جرمانے کی سزا کاتعین کارکن کی تنخواہ کا ڈبل ہوگا۔ علاوہ ازیں کمپنی یا ادارے یا فرد کو کاکنان کی باقی ماندہ تنخواہ ادا کرنے کا بھی پابند کیا جائیگا ۔جرمانے کی رقم سے سعودی روزگار سکیم کو پورا کرنے میں استعمال ہوگی ۔