فلپائن، مسجد پر دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق

فلپائن، مسجد پر دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق
کیپشن: مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے اور اس عمل کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی، مقامی مذہبی رہنما۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے بی سی نیوز

منیلا: فلپائن کے شہر زمبونگا کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد مسجد پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں مسجد میں سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

زمبونگا کی علماء کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملہ شیطانی، غیر منطقی اور غیر انسانی فعل ہے۔

مقامی مذہبی رہنما موجیو ہاتامن کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ غیراخلاقی فعل ہے اور اس عمل کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔

ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل لیونل نیکولس نے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کا تعلق تین روز پر چرچ پر ہونے والے دو بم دھماکوں سے نہیں ہے۔

دوسری جانب فلپائن کی فوج نے زمبونگا کے لوگوں کو اتحاد قائم رکھتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور غلط معلومات پھیلانے سے باز رہیں۔