راحت فتح علی خان کو بھارت میں شوکاز نوٹس

راحت فتح علی خان کو بھارت میں شوکاز نوٹس
کیپشن: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راحت فتح علی خان سے 45 دن میں جواب طلب کیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کو 2 کروڑ روپے کی رقم بیرون ملک منتقلی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راحت فتح علی خان سے 45 دن میں جواب طلب کیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2011 میں بھی ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس کے حکام نے نئی دہلی ایئر پورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں پکڑا تھا جس پر گلوکار نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔