شادی کی عمر کی حد بڑھا دی گئی

شادی کی عمر کی حد بڑھا دی گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔سینیٹ آف پاکستان آفیشل پیج

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق  نے شادی کی عمر کی حد اٹھارہ سال کرنے کا بل منظور کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کی صدارت میں کم عمری کی شادی پر بحث کی۔

پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے چائلڈ میرج کی عمر کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے ترمیمی بل 2018 اٹھارہ پیش کیا ۔ جس میں شادی کی عمر کی حد 16 سال کی بجائے اٹھارہ سال کرنے کی منظوری دی گئی ۔

یہ بل وفاق کے لیے ہے اور اسے صوبے بھی اختیار کریں گے واضح رہے کہ سندھ میں یہ بل پہلے ہی پاس ہو چکا ہے ۔