ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی نے سب کے دل جیت لیے

ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی نے سب کے دل جیت لیے
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز۔۔۔ سکرین گریب

ہانگ کانگ میں رہنے والے عاصم حسین نے اپنے والد کے لگائے ہوئے پرانے ریستوران (تندوروں) کی مدد سے پاکستان کیلئے پہلے میکلین سٹار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ اس اعزاز کے بعد ان کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور ان کو امید ہے کہ آج کے بعد پاکستانی کھانوں کو ہانگ کانگ میں اہمیت دی جائے گی۔

33 سالہ حسین کے ریستوران کے 20 کے قریب برانچیں ہیں۔ جہاں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور ان کھانوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

حسین کی کامیابی پاکستان کے میڈیا میں خبروں کی زینت بن گئی۔ کیونکہ اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستانیوں کو نہیں ملا۔ وقار چٹھہ جو پاکستان میں اس گروپ کا ایک ریستوران چلا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ اس کامیابی نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ حسین کے بزرگ پہلی جنگ عظیم کے دوران یہاں اپنی قسمت آزمانے آئے تھے جب ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی ہوا کرتا تھا۔