جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
فوٹو کرک انفو

کیپ ٹاؤن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل ون ڈے میچ آج ہو رہا ہے۔


پاکستان الیون پہلی بار پروٹیز کے دیس میں 5 میچوں کی سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ادھر میزبان ٹیم بھی آخری ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پُر امید ہے۔

پاکستان نے آخری بار 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو اسکی سرزمین پر تین ون ڈے میچز کی سیریز دو ایک سے شکست دی تھی۔