ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کرے گا ؟ پی سی بی بھی پریشان

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کرے گا ؟ پی سی بی بھی پریشان
کیپشن: CricTracker

لاہور :ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے یا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف دینے سے انکار  کر دیا ۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی کپتان کی تعیناتی سیریز ٹو سیریز کرتا ہے تاہم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کی قیادت شعیب ملک ہی کریں گے ۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ مناسب وقت آنے ہر کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد  پرجنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افریقی کھلاڑی پر مبینہ نسل پرستانہ جملے بازی کی جس کے باعث آئی سی سی نے ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ۔سرفراز احمد پر پابندی عائد ہونے پر سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کو باقی میچز کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ۔

افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے افریقہ کو تینوں شعبوں میں چاروں شانے چت کیا اور میچ 8 وکٹوں سے جیتا جس پر کرکٹ حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے ۔