غربت کی اصل وجہ دولت کا چند ہاتھوں میں ہونا ہے، سراج الحق

غربت کی اصل وجہ دولت کا چند ہاتھوں میں ہونا ہے، سراج الحق
کیپشن: تصویر بشکریہ جماعت اسلامی آفیشل پیج

اسلام آباد:غربت کی اصل وجہ دولت کا چند ہاتھوں میں ہونا ہے۔ہم اپنے مستقبل اور فیصلوں کو باہر سے آئی این جی اوز پر نہیں چھوڑ سکتے۔

" کنٹرول آبادی مسائل کا حل یا خود مسئلہ " کے عنوان سے کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اپنے مستقبل اور فیصلوں کو باہر سے آئی این جی اوز پر نہیں چھوڑ سکتے۔ قرآن مجید میں حکم ہے کہ رزق کے خوف کی وجہ سے اولاد قتل نہ کرو۔ غربت اور مالداری کا مسئلہ اب سے نہیں شروع سے ہے۔سراج الحق نے کہا کہ غربت کی اصل وجہ دولت کا چند ہاتھوں میں ہونا ہے۔غربت اور مالداری کا مسئلہ اب سے نہیں شروع سے ہے۔