مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے :وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے :وزیر خارجہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے علیحدگی پسند اتحاد کے کلیدی رہنما میرواعظ عمرفاروق کو فون کرکے یقین دلایا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کسی طور خاموش نہیں رہے گا اور اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کی علیحدگی پسند قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر ان کی مدد کی جاری رکھے گا اور انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں پر کسی طور پر خاموش نہیں بیٹھے گا ۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان کی عسکری قیادت اور عمران خان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ تنازعات حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

حالانکہ بھارت نے اس فون کال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تاہم اکثر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ میرواعظ کو فون کرکے نئی دلی کو یہ پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کے جذبات کی نمائندگی کرنے والوں کو مستقبل کی کسی بھی مذاکراتی کوشش میں تیسرے فریق کی نشست دی جائے گی۔

بعض دیگر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی فون کال دراصل مقامی سطح پر جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن گروپوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے تھا۔