پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف

پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف
فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

کیپ ٹاون : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 241رنز کا ہدف دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 240رنز اسکور کیا اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے  کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ۔امام الحق 8 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ فخر زمان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 70 ،بابر اعظم نے 24 ، محمد حفیظ نے 17، کپتان شعیب ملک نے 31 ، محمد رضوان نے 10 ، شاداب خان نے 19 ،محمد عامر نے 6 ،عماد وسیم نے برق رفتار 47 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کوئی اسکور نہ کر سکے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایندلے فیلوک وایو اور وائن پریٹوریئس نے 2، 2 جبکہ اسٹین ، ربادا اور مولر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔